Thursday, 19 December 2024, 05:19:34 am
 
حکومت آئی ٹی صنعت کی مکمل حمایت کیلئے پرعزم ہے،شزافاطمہ
December 18, 2024

قومی اسمبلی کو آج(بدھ) بتایا گیا ہے کہ حکومت نے ڈیجیٹل مواقع کے لئے آئی ٹی صنعت کی مکمل حمایت کا عزم کررکھا ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ نے وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اوسط انٹر نیٹ سپیڈ میں اٹھائیس فیصد بہتری آگئی ہے جبکہ موبائل فون کااستعمال چوبیس فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس وزارت داخلہ کی ہدایت پر سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے انٹر نیٹ میں تعطل کے باوجود فکسڈ لائنز بند نہیں ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت انٹر نیٹ او ر موبائل سروس کو بڑے پیمانے پر بندش سے بچانے کیلئے سکیورٹی خدشات سے متعلق مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشش کررہی ہے۔

ایوان کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔