Thursday, 19 December 2024, 05:15:44 am
 
سپیکر قومی اسمبلی کا حکومت،اپوزیشن مذاکرات کیلئے کردار ادا کرنے پر اظہار آمادگی
December 18, 2024

File photo

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے سیاسی معاملات سمیت تمام امور پر حکومت اور  حزب اختلاف کے درمیان مذاکرات کے لئے کردارادا کرنے پر آمادگی کا اظہار کیاہے۔

انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان کا دفتر اور گھر حکومت اور حزب اختلاف کے لئے ہر وقت کھلے ہیں اوروہ ملکی مفاد کے لئے مذاکرات اور تلخیاں دور کرنے کے لئے جب چاہیں آسکتے ہیں۔