پاکستان اور چین نے جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مصنوعات اور ان کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے مثبت تعاون کا اظہار کیا ہے۔
اس کا اظہار منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے آج بیجنگ میں Isoft stone information technology park کے دورے کے دوران کیا۔
دونوں فریقین نے مستقبل میں آئی ٹی کے میدان میں عملدرآمد کے امکانات پر تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان کی طرف سے مربوط ٹیکنالوجی کی تعمیر میں پاکستان اور چین کے تعاون بارے پریذٹیشن بھی دی۔
وفاقی وزیر نے ہیڈ کوارٹرز اور نمائشی علاقے کا دورہ کیا اور وہاں کمپنی کی جانب سے جدید مصنوعات، سروسز اور ان کے حل کے حوالے سے سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
انہیںکمپنی کی مشرقی وسطیٰ اور وسطی ایشیا میں کاروباری پیشرفت کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔