Thursday, 19 December 2024, 05:00:05 am
 
محسن نقوی کا ریاض میں سعودی ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کا دورہ
December 18, 2024

وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج(بدھ) ریاض میں سعودی ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کا دورہ کیا اور اس کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ڈاکٹر صالح المربا سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے پاسپورٹ کے اجراء کو آسان بنانے اور جعلسازی کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے ای گیٹس سسٹم پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ سعودی ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کی معاونت پاکستان کے پاسپورٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مفید ثابت ہوگی۔