پاک بحریہ نے اپنے آف شور پٹرول بحری جہاز پی این ایس یمامہ کو رومانیہ کی بندرگاہCONSTANTA پر تعینات کر دیا ہے۔
وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے روایتی کمان کی سکرول پی این ایس یمامہ کے کمانڈنگ آفیسر کو سونپی۔
محمد فیصل عباسی نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ا س منصوبے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی این ایس یمامہ کی بدولت پاک بحریہ کی آپریشنل استعداد کار میں مزید بہتری آئی ہے۔
محمد فیصل عباسی نےDAMEN شپ یارڈز کی شاندار پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورمحنت لگن کو سراہا انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پاک بحریہ کو جدید ٹیکنالوجیز کی منتقلی کے لئے مستقبل میں تعاون جاری رہے گا۔
پی این ایس یمامہ رومانیہ میںGALATI کےDAMENشپ یارڈز میں تیار کیاگیا آخری بحری جہاز ہے۔
یہ بحری جہاز جدید ترین الیکٹرانک جنگی ہتھیاروں‘ بحری جہاز اور فضائی جنگی ہتھیار شکن صلاحیتوں سے لیس ہے۔