Thursday, 19 December 2024, 02:49:27 am
 
وزیراعظم کی بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے وسائل فراہمی کی یقین دہانی
November 02, 2021

وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے تمام ممکنہ وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گی۔انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں بلوچستان کے وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں سی پیک کے منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کئے جائینگے۔وزیراعلی نے وزیراعظم کو بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی اور صوبے میں مجموعی سیاسی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔