Saturday, 27 July 2024, 08:42:16 am
شہبازشریف وزیراعظم منتخب
March 03, 2024

پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر محمدشہبازشریف پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کی طرف سے اعلان کردہ نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار شہبازشریف نے دو سو ایک ووٹ حاصل کئے۔

سنی اتحادی کونسل کے امیدوار عمرایوب خان کو بانوے ووٹ ملے۔

یہ دوسرا موقع ہے کہ شہبازشریف ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔بعد میں شہبازشریف اتحادی جماعتوں کے ڈیسک پر گئے اوران کا شکریہ اداکیا۔

سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب خان نے اپنی جماعت کے ارکان کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ایوان کا اجلاس اب کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔