پاکستان اور سعودی عرب نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں آئی ٹی اور ٹیلی کمیو نیکشن کے وزیر ڈاکٹر عمر سیف اور سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں پاکستان سے بھرپور تعاون کررہا ہے انہوں نے پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کو ویزوں کی فراہمی میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔