رات کراچی میں پانچویں اورآخری ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔پاکستان کی خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورزمیں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سوچونتیس رنزبنائے۔جواب میں ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم نے اٹھارہ اعشاریہ دواوورز میں دووکٹوں کے نقصان پرہدف حاصل کر لیا۔اس طرح ویسٹ انڈیزکی خواتین ٹیم نے سیریز چار۔ایک سے جیت لی ۔