Thursday, 19 December 2024, 05:46:30 am
 
جنوبی پنجاب صوبے قیام کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنا دینگے: قریشی
April 05, 2021

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ نئے صوبے کے قیام کے لئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق قائم کیاگیاتھااورکوئی اس کے اختیارات واپس نہیں لے سکتا۔ملتان میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اپناکام جاری رکھے گا اور جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کوناکام بنایاجائے گا۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ وہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکے ساتھ اختیارات واپس لینے کے نوٹیفکیشن کے معاملے پربات کریں گے۔