Wednesday, 23 October 2024, 05:58:53 am
 
غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں مزید بیس فلسطینی شہید ہوگئے
June 05, 2024

غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں مزید بیس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملوں اور بمباری سے وسطی اور جنوبی غزہ میں کم سے کم پندرہ فلسطینی شہید ہوئے۔DEIR EL BALAH کے نزدیک ایک مکان پر اسرائیلی حملے میں پانچ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں ساڑھے چھتیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔