Wednesday, 23 October 2024, 08:31:50 am
 
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
October 22, 2024

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

نیویارک میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے شمالی غزہ میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پرگہری تشویش کااظہارکیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کا ہر موقع پر تحفظ کیا جانا چاہئے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں ناقابل قبول ہیں۔

ادھر سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں اقوام متحدہ کے ریلیف رابطہ آفس نے اسرائیلی حکام پر زوردیا کہ وہ شمالی غزہ میں ملبے تلے دبے شہریوں کو بچانے کیلئے فوری رسائی فراہم کرے۔