Thursday, 19 December 2024, 08:05:00 am
 
عالمی بینک نے پاکستان میں غربت کے خاتمے کے پروگرام احساس کوسراہا
August 05, 2021

فائل فوٹو

عالمی بینک نے پاکستان میں غربت کے خاتمے اور سوشل سیکورٹی کے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے اسے دنیا کا اہم اورمنفرد پروگرام قراردیا ہے ۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی ایشیاء کیلئے عالمی بینک کے نائب صدر HARTWIG SCHAFER نے امیدظاہر کی کہ کامیاب پاکستان پروگرام بھی ایک مثالی پروگرام ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ نہ صرف عالمی بینک بلکہ پوری دنیا پاکستان کے احساس پروگرام کو سہراہتی ہے اوراس کی مثالیں دیتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کورونا کے دوران حکومت کی معاشی اصلاحات اور سمارٹ لاک ڈائون جیسے اقدامات بھی قابل تعریف ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم نے مختلف اوقات میں تعاون پرعالمی بینک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ معاشرے کے غریب طبقے کو معاشی تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے ۔