پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کرکٹ کے ڈھانچہ کی بہتری کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور انٹر بورڈ کوآرڈی نیشن کمیشن کے ساتھ تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔
اسلام آباد میں دستخط کرنے کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کرکٹ کے کھیل کو نچلی سطح پر فروغ دینے کیلئے ملک گیر سطح پر اقدامات کئے گئے ہیں۔وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ان معاہدوں کے تحت آئی بی سی سی تمام تعلیمی بورڈز کے تعاون سے ٹورنامنٹ کے انتظامات کی نگرانی کرے گا جبکہ ایچ ای سی اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں کرکٹ کے فروغ کیلئے لائحہ عمل تیار کرے گا۔