Wednesday, 24 April 2024, 08:32:58 pm
وزیراعظم نے منگلاڈیم کے یونٹس5اور6کی مرمت کے منصوبے کاافتتاح کیا
December 05, 2022

وزیر اعظم شہباز شریف نے آج منگلا ڈیم کے یونٹ پانچ اور چھ کی مرمت کے منصوبے کا افتتاح کیا ہے جن کا مقصد اس کی بجلی کی پیداوار بڑھانا ہے۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے منصوبے کو پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کی بہترین مثال قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی کُل لاگت48 کروڑ تیس لاکھ ڈالر ہے جس میں سے پندرہ کروڑ ڈالر کی گرانٹ امریکہ نے فراہم کی ہے۔

انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے سستی بجلی کیلئے پانی، سورج، ہوا اور کوئلے جیسے مقامی ذرائع کے استعمال پر زور دیا۔

انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے شمسی توانائی کے ذریعے 10 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا بجلی کی پیداوار کیلئے تھر کے مقامی کوئلے سے 1320 میگا واٹ بجلی بنانے کا منصوبہ بھی شروع کیا گیا ہے۔