پشتو کے معروف شاعراورمصنف استادعلی حیدرجوشی کی 21ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
وہ انتیس مئی انیس سوچودہ کوضلع صوابی میں پیداہوئے۔
ان کے ادبی کاموں میں یکہ یوسف، پائم جنت، دیدارحسین، دیدارمینا ، آدم روح، انجم غرور، گُل سرحد،حکایت لاجواب اوردیوان جوشی شامل ہیں۔
انہوں نے سرحد کی مشہورلوک داستان یوسف خان شیربانوبھی تخلیق کی اوراسی نام سے پہلی پشتوفلم بھی بنائی۔
استادعلی حیدرجوشی دوہزارچارمیں آج ہی کے دن انتقال کرگئے۔