وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام مخالف پروپیگنڈے کی روک تھام کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
اپنے انڈونیشیا کے ہم منصب RETNO MARSUDI کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں وزیرخارجہ نے کہاکہ او آئی سی کو بین الاقوامی برادری کو خاتم النبین حضرت محمد ﷺ اور قرآن پاک کیلئے تمام مسلمانوں کے دلوں میں پائی جانے والی محبت اور عقیدت کے بارے میں مل کر بتانا چاہیے ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مقدس اسلامی شخضیات کی توہین سے دنیابھر کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے ۔