Monday, 22 July 2024, 07:56:00 pm
امریکا:سکھ برادری کا بھارتی قونصل خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
June 06, 2023

امریکی شہر شکاگو میں مقیم سکھ برادری نے تقریبا انتالیس سال پہلے کئے گئے آپریشن بلیوسٹار کیخلاف بھارتی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔

آپریشن بلیوسٹار کے دوران سکھوں کا امرتسر میں ان کے نہایت مقدس مقام گولڈن ٹیمپل میں قتل عام کیا گیا تھا۔ مظاہرے کے شرکا نے سینکڑوں سکھوں کے خلاف نفرت اور ان کے قتل عام پر بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے آپریشن بلیو سٹار کے دوران قتل کئے گئے افراد کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا۔