Wednesday, 23 October 2024, 05:59:17 am
 
وسطی غزہ پر اسرائیل کے جاری حملوں میں مزید 102فلسطینی شہید،خواتین بچے بھی شامل
June 06, 2024

وسطی غزہ پر اسرائیل کے جاری حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت مزید ایک سو دو فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک چھتیس ہزار پانچ سو چھیاسی فلسطینی شہید اور تراسی ہزار چوہتر زخمی ہوچکے ہیں۔ادھر اقوام متحدہ کے اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حملے جاری رہے تو اگلے ماہ کے وسط تک دس لاکھ فلسطینی غزہ میں قحط کی سنگین صورتحال سے دوچار ہوسکتے ہیں۔