Friday, 26 April 2024, 07:48:19 pm
انیس سواکہترکی جنگ کےہیرومیجرشبیرشریف شہید نشان حیدر کا50واں یوم شہاد ت
December 06, 2021

انیس سو اکہتر کی جنگ کے ہیرو میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا پچاسواں یوم شہاد ت آج منایا جارہا ہے۔وہ گجرات کے علاقے کنجاہ میں انیس سو تنتالیس میں پیدا ہوئے اور انیس سو چونسٹھ میں پاک فوج کی فرنٹیر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔انیس سو اکہتر کی پاک بھارت جنگ کے دوران میجر شبیر شریف نے کمپنی کمانڈر کی حیثیت سے سلیمانکی ہیڈ ورکس کے قریب آسام رجمنٹ کی ایک کمپنی جسے ٹینکوں کے ایک سکوارڈن کی مدد حاصل تھی کیخلاف ارض پاک کا بہادری سے دفاع کیا۔ انہیں جنگ کے دوران ان کی جرات اور بہادری پر پاکستان کے اعلی ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔ انہیں انیس سو پینسٹھ میں ستارہ جرات بھی دیا گیا۔ آج ایک ٹویٹ میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے انیس سو اکہتر میں سلیمانکی سیکٹر میں ہیروکا کردار ادا کرنے پرمیجر شبیر شریف کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ میجر شبیر شریف کی عظیم قربانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ مادر وطن کے دفاع کے سوا کوئی نصب العین مقدس نہیں ہے۔