معروف گلوکارہ مہناز بیگم کی آج بارہویں برسی منائی جارہی ہے۔
انیس سوپچپن میں کنیز رضا کے نام سے کراچی میں پیدا ہونے والی مہنازبیگم نے ریڈیو' ٹیلی ویژن اور فلموں کیلئے مختلف قسم کے گیت گائے۔
انہوں نے مجموعی طور پر پندرہ سو سے زائد نغمے ریکارڈ کرائے۔
حکومت نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔
وہ دو ہزار تیرہ میں آج ہی کے روز انتقال کرگئیں۔