سندھی اور اردو ٹی وی ڈراموں کے معروف اداکار گلاب چانڈیو کی آج چھٹی برسی منائی جارہی ہے۔
گلاب چانڈیو چھ جنوری انیس سو اٹھاون کو نوابشاہ میں پیدا ہوئے۔گلاب چانڈیو انیس سو اسی میں ٹی وی اداکار کے طورپر سامنے آئے اور سندھی ڈراموں سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔
نامور اداکار کو حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
وہ دو ہزار انیس میں آج کے روز کراچی میں انتقال کرگئے۔