معروف شاعر' ڈرامہ نگار اور کالم نویس منیر احمد المعروف منو بھائی کی آج ساتویں برسی منائی جارہی ہے۔
منو بھائی انیس سو تینتیس میں وزیرآباد میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے لئے لازوال ڈرامہ سیریلز تحریر کیں جن میں سونا چاندی' دشت' تمنا'گمشدہ' آشیانہ اور خوبصورت شامل ہیں۔
منو بھائی نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے ''سندس فاؤنڈیشن'' کے نام سے ایک تنظیم کی بھی بنیاد رکھی جس میں انہوں نے بانی چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
منو بھائی کو حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔
وہ آج ہی کے روز دو ہزار اٹھارہ میں لاہور میں انتقال کرگئے۔