معروف فلمی اداکارہ سلمیٰ ممتاز کی آج 13ویں برسی منائی جا رہی ہے۔
وہ انیس سوچھبیس میں جالندھر میں پیدا ہوئیں ۔ تقسیم کے بعدوہ پاکستان آ گئیں اور لاہور میں سکونت پذیر ہوئیں۔
سلمیٰ ممتاز نے بطور اداکارہ اپنے فلمی سفر کا آغاز انیس سوساٹھ میں اردو فلم نیلوفر سے کیا۔
انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران تین سو سے زیادہ پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے۔
ان کی چند مشہور فلموں میں'' دل میرا دھڑکن تیری، ہیر رانجھا اور شیراں دی جوڑی'' شامل ہیں۔
سلمیٰ ممتاز نے ہدایت کار اور پروڈیوسر کے طور پر کیمرے کے پیچھے بھی کام کیا۔ سلمیٰ ممتاز دوہزاربارہ میں آج کے دن پچاسی سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئیں۔