Wednesday, 22 January 2025, 05:07:06 am
 
معروف شاعرعابد علی عابد کی برسی
January 20, 2025

اردو اور فارسی کے مشہور شاعر عابد علی عابد کی آج (پیر)54 ویں برسی منائی گئی۔

وہ 17ستمبر انیس سو چھ میں ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے۔

عابد علی عابد نے اردو اور فارسی میں ادبی تنقید پر کتب تحریر کیں۔

وہ انیس سو چالیس اور انیس سو پچاس کے آخر میں نئے قائم کئے گئے ریڈیو پاکستان لاہور کے ابتدائی ڈرامہ نویسوں اور فیچررائٹرز میں سے ایک تھے۔

سید عابد علی عابد1971میں آج کے دن لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔