Sunday, 08 September 2024, 04:55:42 am
 
نائب وزیراعظم کو ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ
July 08, 2024

نائب وزیر اعظم او ر وزیر خارجہ محمد اسحق ڈار کو پیر کے  روزاسلام آباد میں ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

 اجلاس میں عوام کے لئے مواصلاتی سہولیات بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اجلاس میں منصوبہ بندی کے نائب چیئرمین ،ریلوے اور منصوبہ بندی کے سیکرٹریز اور خزانہ ڈویژن کے خصوصی سیکرٹری نے شرکت کی۔