Friday, 05 March 2021, 03:44:25 pm
عالمی شہرت یافتہ خطاط اور مصور صادقین کی 34ویں برسی
February 10, 2021

عالمی شہرت یافتہ خطاط اور مصور صادقین کی 34ویں برسی بدھ کے روز منائی گئی۔

 امروہہ سے تعلق رکھنے والے اس باکمال مصوّر کا پورا نام سید صادقین حسین نقوی تھا جنھیں فن کی دنیا میں‌ صادقین کے نام سے دنیا بھر میں‌ شہرت ملی۔

حکومتِ پاکستان کی جانب سے انھیں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی عطا کیا گیا تھا۔ وہ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔