Tuesday, 30 April 2024, 01:17:16 am
معروف دھن ساز امجد بوبی کی 19 ویں برسی
April 15, 2024

پاکستان کی فلمی صنعت کے معروف دھن ساز امجد بوبی کی انیسویں برسی پیر کو منائی گئی۔

امجد بوبی نے ''اک نگینہ بوبی لازوال سنگم گھونگھٹ کوئی تجھ سا کہاں انتہا اور یہ دل آپ کا ہوا سمیت متعدد فلموں کے لئے موسیقی ترتیب دی۔انہیں 1983اور انیس سو ستانوے میں دو مرتبہ نگار ایوارڈ اور 1999 میں بولان ایوارڈ سے نوازا گیا۔امجد بوبی دوہزار پانچ میں آج کے روز تریسٹھ سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث لاہور میں انتقال کرگئے۔