Thursday, 19 December 2024, 03:41:20 am
 
سعودی عرب مہمندپن بجلی منصوبے کیلئے پاکستان کو37ارب قرضہ فراہم کریگا
June 10, 2021

سعودی عرب مہمندپن بجلی منصوبے کیلئے پاکستان کوسینتیس ارب روپے کاقرضہ فراہم کریگا۔یہ اعلان پاکستان میں سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعیدالمالکی نے اسلام آباد میں اقتصادی امور کے وزیرعمرایوب خان سے ملاقات میں کیا۔ملاقات میں سعودی سفیرنے بتایا کہ سعودی ترقیاتی فنڈنے دوفیصدشرح منافع اورپچیس سال میں ادائیگی کی مدت کے ساتھ انتہائی آسان شرائط پرقرضے کی منظوری دی ہے۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے اقتصادی امور کے وزیرنے کہاکہ مہمندپن بجلی منصوبہ نہ صرف خیبرپختونخواکی پن بجلی کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا بلکہ ملک کے لئے پن بجلی میں حصے میں اضافے سے توانائی کی سیکیورٹی کو بھی بہتربنائے گا۔