Wednesday, 23 October 2024, 05:59:01 am
 
نصیرت پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں شہدا کی تعداد283ہوگئی
June 09, 2024

غزہ میں نصیرت پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی وحشیانہ حملے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد دو سو تراسی ہو گئی ہے۔

گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور کھلی دہشت گردی سے اب تک سینتیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔