Thursday, 19 December 2024, 08:27:35 am
 
وزیراعظم کی ایرا کو عوام کی سہولت کیلئے جاری منصوبے تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت
July 10, 2021

وزیراعظم عمران خان نے ایرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کی سہولت کے لئے تعمیر نو اور بحالی کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرکے انہیں جلد از جلد مکمل کر ے۔

وزیراعظم نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں ایر ا کے جاری تعمیر نو اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 2006 میں اپنے قیام کے بعد ایرا نے اب تک چودہ ہزار سات سو منصوبوں میں سے پچھہتر فیصد کومکمل کرلیا ہے جبکہ چودہ فیصد منصوبوں پر کام جاری ہے۔ جاری منصوبوں میں آٹھ سو پچاسی خیبرپختونخوا اور ایک ہزار دوسو چودہ آزاد جموں و کشمیر میں ہیں۔