Saturday, 27 July 2024, 05:50:13 am
وزیراعظم نے عید کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے پر پاک فوج، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی تعریف کی
April 11, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں امن و امان برقرار رکھنے پر پاک فوج، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی تعریف کی ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے پاک فوج کے افسروں و جوانوں، چاروں صوبوں کے آئی جی، سیکیورٹی ایجنسیوں کے سربراہان اور انتظامیہ کے افسران کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے افسروں و اہلکاروں نے ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ عید کے موقع پر اپنے پیاروں سے دُور رہ کر اپنے فرائض ادا کرنے والے پاک فوج، پولیس، سیکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔