Thursday, 19 December 2024, 03:55:33 am
 
وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان طویل عرصے بعد معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے:فواد
June 11, 2021

اطلاعات و نشریات کے وزیر فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت پاکستان ایک طویل مدت کے بعد معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام اور اداروں کے وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کے باعث معاشی استحکام حاصل ہوا۔انہوں نے حزب اختلاف پر زور دیا کہ وہ احتساب کو اصلاحات سے الگ رکھے اور انتخابی اور عدالتی اصلاحات کے لئے حکومت کے ساتھ بات چیت کے عمل میں شریک ہو۔