Wednesday, 22 January 2025, 9:38:44 am
 
وزیر ثقافت کا قومی عجائب گھر کی بحالی کا اعلان
November 11, 2023

قومی ورثہ اور ثقافت کے وزیر سید جمال شاہ نے قومی عجائب گھر کی بحالی اور اسے توسیع دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے اسے عالمی سطح کے عجائب گھر میں ڈھالا جاسکے۔

انہوں نے یہ بات کراچی میں قومی عجائب گھر اور نیشنل ارکیالوجی لائبریری کے دورے کے موقع پر کہی۔

جمال شاہ نے کہا کہ جلد تعمیراتی ماہرین کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جائیگا تاکہ عجائب گھر کواس کی اصل حال پربحال کیا جاسکے۔

ادھر وفاقی وزیر نے اکادمی ادبیات اور اردو ڈکشنری بورڈ کا دورہ بھی کیا اور دونوں اداروں کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے اردو ڈکشنری بورڈ کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔