Friday, 05 March 2021, 02:16:32 pm
حکومت فن و ثقافت کے فروغ ، فنکاروں کیساتھ تعاون جاری رکھے گی، سیکرٹری اطلاعات
February 12, 2021

آج (جمعہ)نیشنل براڈ کاسٹنگ ہاؤس اسلام آباد میں ایک میوزیکل پروگرام ''آہنگ صوفیانہ'' منعقد ہوا ۔

جس میں معروف گلوکارہ صنم ماروی نے صوفیانہ کلام سمیت متعدد نغمے پیش کیے۔
سیکرٹری اطلاعات شاہیرا شاہد ، ریڈیو پاکستان کی ڈائریکٹر جنرل عنبرین جان ، فنانس ، انجینئرنگ اور پروگرام کے ڈائریکٹروں اور عملے کے ارکان سمیت بڑی تعداد میں سامعین نے شرکت کی ۔
اس موقع پر سیکرٹری اطلاعا ت شاہیرا شاہد نے کہا کہ حکومت ملک میں فن و ثقافت کے فروغ اور فنکاروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔
اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان عنبرین جان نے کہا کہ موسیقی سے تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے رویے پر گہرا اثرمرتب ہوتا ہے۔