Wednesday, 23 October 2024, 05:59:05 am
 
اوآئی سی کا غزہ میں جنگ بندی کیلئے قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم
June 12, 2024

اسلامی تعاون تنظیم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کاخیر مقدم کیا ہے جس میں غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایک بیان میں جدہ میں قائم بلاک نے قرارداد کو عالمی برادری کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی قبضے کے ذریعے فلسطینیوں کیخلاف ہونے والی نسل کشی کو روکنے کی ذمہ داری قبول کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔