Saturday, 27 July 2024, 01:13:37 pm
ملک کو ٹیکنالوجی کی ترقی ،اقتصادی خوشحالی کامرکز بنانے کیلئے پرعزم ہیں،وزیرخزانہ
September 12, 2023

خزانہ،محصولات اوراقتصادی امور کی نگران وزیرڈاکٹرشمشاداخترنے کہاہے کہ حکومت ملک کو ٹیکنالوجی کی ترقی اوراقتصادی خوشحالی کامرکزبنانے کے لئے پُرعزم ہے۔خصوصی ٹیکنالوجی زونز اورخصوصی اقتصادی زونزکے بارے میں اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت صرف ٹیکسوں میں چھوٹ پرانحصار کرنے کی بجائے کاروباردوست ماحول کے فروغ پرزیادہ توجہ دے رہی ہے۔اجلاس کو خصوصی ٹیکنالوجی زونز کے تقابلی ماڈلزاورموجودہ خصوصی اقتصادی زونز اورخصوصی ٹیکنالوجی کے حوالے سے پیش رفت اورمشکلات سے آگاہ کیاگیا۔مزیدبرآں خصوصی ٹیکنالوجی زونز اورخصوصی اقتصادی زونز میں موجودسہولیات اور ترغیبات ، ان کوفعال بنانے اورعصرحاضرکی ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے مطابق بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس کو بتایاگیا کہ آٹھ خصوصی ٹیکنالوجی زونز میں پانچ مکمل طورپرفعال ہوچکے ہیں۔