پاکستان اور ترکیہ نے ثقافتی اور ادبی پروگراموں کے تبادلوں کےذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے قومی ورثے اور ثقافت کے نگران وزیر جمال شاہ اور ترکیہ کے ایک وفد جس کی قیادت پاکستان میں ترکیہ کے سفیر پروفیسر ڈاکٹرMehmet Pacaci کررہے تھے کے درمیان آج اسلام آباد میں ایک ملاقات میں طے پایا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امورز یرغور آئے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے سدا بہار تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے کیونکہ دونوں برادر ملکوں نے مشکل کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کی ہمیشہ مدد کی ہے۔
جمال شاہ نے ادب، ثقافت، سینما، فلم،سیاحت اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ترکیہ کے سفیر پروفیسر ڈاکٹر Mehmet Pacaci نے کہاکہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان ثقافت اور ادب کے شعبوں میں اشتراک کو مزید فروغ دینے کی وسیع گنجائش ہے۔