Thursday, 19 December 2024, 07:07:04 am
 
وزیرخارجہ کاعالمی برادری پرامن واستحکام کی منزل میں افغان عوام کی مددکرنے پرزور
October 12, 2021

File Photo

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ تاریخ کے اس نازک موڑ پر امن واستحکام اور ترقی کی منزل میں افغان عوام کی مدد کریں۔وہ ویڈیولنک کے ذریعے ایشیا میں روابط اور اعتماد سازی اقدامات کے بارے میں کانفرنس کے چھٹے وزارتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر خارجہ نے ایشیا میں امن و سلامتی اور ترقی کے فروغ کیلئے قابل قدر پلیٹ فارم فراہم کرنے پر کانفرنس کے کردار کو سراہا۔انہوں نے ایشیا میں جامع اور پائیدار سکیورٹی کے نظیر ے اور عمل میں سی آئی سی اے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر خارجہ نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ایک خواب ہی رہے گا۔وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر مبنی پائیدار حل پر بھی زور دیا۔نور سلطان میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کانفرنس کے حالیہ چیئرمین قازخستان نے کی۔