Saturday, 27 April 2024, 01:49:15 pm
مشہوراداکار اورڈائریکٹرکفایت حسین بھٹی کی پندرہویں برسی
March 13, 2024

مشہورفلمی اداکاراورڈائریکٹرکفایت حسین بھٹی کی آج (بدھ) پندرہویں برسی منائی گئی۔

کفایت حسین بھٹی تیرہ مارچ انیس سوتینتالیس کوگجرات میں پیداہوئے۔وہ معروف پنجابی گلوکاراوراداکارعنایت حسین بھٹی کے چھوٹے بھائی تھے۔ دونوں نے پاکستان میں انتہائی کامیاب فلم سازی کے لئے ملکرکام کیا۔آزادڈائریکٹرکے طورپر ان کی پہلی فلم ''منہ زور''تھی جبکہ ان کی دوسری فلم ''چن مکھنا''سپرہٹ ہوئی۔انہوں نے پینتیس فلموں میں ہدایت کاری اورتقریباً سوفلموں میں اداکاری کی۔کفایت حسین بھٹی دوہزارنومیں آج ہی کے روزاپنی سالگرہ کے دن چھیاسٹھ برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔