Wednesday, 23 October 2024, 05:59:22 am
 
وزیراطلاعات ونشریات نے صحافیوں کو ہیلتھ انشورنس کی فراہمی ایک تاریخی اقدام قراردیا
June 13, 2024

اطلاعات و نشریات کے وزیر عطاء اللہ تارڑ نے صحافیوں کو ہیلتھ انشورنس کی فراہمی کو ایک تاریخی اقدام قراردیا ہے۔ جس سے ملک کے میڈیا ورکرز کی صحت اور فلاح وبہبود یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔وفاقی وزیر نے ایک بیان میں وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس دینے کے اعلان پر صحافیوں کومبارک باد دی ۔انہوں نے کہا کہ سکیم کے پہلے مرحلے میں پانچ ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس دی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید دس ہزار کو یہ سہولت حاصل ہوگی۔