Wednesday, 23 October 2024, 08:29:38 am
 
بی آئی ایس پی اورپاپولیشن کونسل کا زچہ وبچہ کی نگہداشت کی سہولتیں بہتر بنانے پراتفاق
October 22, 2024

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور پاپویشن کونسل نے پاکستان میں زچہ وبچہ کی نگہداشت کی سہولتیں بہتر بنانے کے لئے کوششیں شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق اسلام آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد اور پاپولیشن کونسل کی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر زیبا اے ستار کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔

انہوں نے خواتین کی تولیدی صحت بہتر بنانے،شرح پیدائش پر قابو پانے اور نوزائیدہ بچوں کی صحت یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا۔

فریقین نے محکمہ صحت کے صوبائی اعلی حکام کے ساتھ مشاورت کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا تاکہ تولیدی صحت،شرح پیدائش پر کنٹرول اور نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کے لئے اقدامات کو فروغ دیا جاسکے۔

انہوں نے بے نظیر نشوونما مراکز کے قریب پاپولیشن کونسل ڈیسک قائم کرنے کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا جہاں خواتین کو صحت سے متعلق امور کے بارے میں ضرور ی آگاہی اور رہنمائی تک رسائی فراہم کی جائے گی۔