Wednesday, 23 October 2024, 08:28:57 am
 
سابق وزیراعظم خواجہ ناظم الدین کی آج 60ویں برسی منائی جارہی ہے
October 22, 2024

پاکستان کے دوسرے وزیراعظم خواجہ ناظم الدین کی آج 60ویں برسی منائی جارہی ہے۔

انہوں نے 1948 سے 1951 تک پاکستان کے دوسرے گورنر جنرل اور 1951سے 1953تک دوسرے وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔

خواجہ ناظم الدین ڈھاکہ میں پیدا ہوئے ان کا تعلق نوابوں کے خاندان سے تھا۔

انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور کیمبرج یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی۔

سرخواجہ ناظم الدین 22اکتوبر 1964کو ستر سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔