Wednesday, 23 October 2024, 08:29:58 am
 
پنجاب دھی رانی پروگرام، درخواستوں کی وصولی شروع
October 22, 2024

حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے نئے شروع کئے گئے '' پنجاب دھی رانی پروگرام،، کے تحت درخواستیں وصول کرنا شروع کردی ہیں۔

پروگرام میں اس بات کو یقینی بنایاگیا ہے کہ غریب خاندان کی کوئی بھی بیٹی مالی مجبوری کی وجہ سے غیر شادی شدہ نہ رہے ۔

ناداراورمستحق خاندان اس پروگرام کے تحت ویب سائٹ http://cmp.punjab.gov.pk پر یا سوشل ویلفیئر کے قریبی دفتر میں جا کر درخواست دے سکتے ہیں۔

اس اقدام کے ذریعے شادی کی تقریب میں دونوں طرف سے بیس بیس مہمانوں کی تواضع حکومت کی طرف سے کی جائے گی جبکہ ATM کے ذریعے دلہن کو ایک لاکھ روپے کی سلامی بھی دی جائے گی۔

اس اقدام کے تحت ضروری فرنیچر ، کپڑے اور دیگر اشیاء بھی فراہم کی جائیںگی۔

مزید تفصیلات کیلئے لوگ ہیلپ لائن نمبر 1312 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔