Wednesday, 23 October 2024, 08:23:40 am
 
وزیراعظم کی بھارتی ساختہ نشہ آور گولیاں اور منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے پر پاک بحریہ کی تعریف
October 22, 2024

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بھارت میں بنائی گئی نشہ آور گولیوں اور منشیات کی بڑی تعداد میں سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو سراہا ہے۔

 

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاک بحریہ کے افسران اور اہلکارنہ صرف پاکستانی سمندری سرحدوں کی حفاظت میں موثر کردار ادا کررہے ہیں بلکہ خطے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام بھی کررہے ہیں۔