Wednesday, 23 October 2024, 08:24:06 am
 
نومبر میں ڈینگی کے کیسز میں کمی کا امکان
October 22, 2024

محکمہ موسمیات نے آنے والے دو ہفتوں کے دوران مزید ڈینگی کیسز کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ماحولیاتی عوامل اس وائرس کے پھیلنے کیلئے سازگارفضا فراہم کرتے ہیں۔

  محکمہ موسمیات نے کہا نومبر میں ڈینگی بخار کے کیسز میں کمی کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے تمام فریقوں بشمول قومی صحت کے اداروں، ڈینگی کنٹرول مراکزپرزوردیا ہے کہ وہ بیماری کے اثرات کم کرنے کیلئے احتیاطی اقدامات یقینی بنائیں۔