Wednesday, 23 October 2024, 08:18:50 am
 
پاک فوج کے شہداء نے ملک کی بقا کی خاطر شہادت کے نذرانے پیش کئے
October 22, 2024

پاک فوج کے شہداء نے ملک کی بقا کی خاطر شہادت کے نذرانے پیش کئے،سپاہی یاسر بشیر شہیدبلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں پاک فوج اور عوام دونوں نے شانہ بشانہ لڑتے ہوئے ملک کی بقا کی خاطر شہادت کے نذرانے پیش کیے۔

خوارجیوں نے ان بزدلانہ حملوں کے ذریعے ملکی سلامتی کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی لیکن ہمارے بہادر جوانوں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ان انتشاروں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا اور انہیں بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ان بہادر سپوتوں میں ملتان کے سپاہی یاسر بشیر بھی شامل ہیں۔

سپاہی یاسر بشیر شہید کے والد کا کہنا تھا کہ:"میں نے اپنے بیٹے کو پڑھایا اور وہ پاک فوج میں بھرتی ہوا کیونکہ اسے فوج میں جانے کا بہت زیادہ شوق تھا۔

یاسر بشیر شہید کی ولادہ کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے دشمنوں سے لڑتے ہوئے شہادت نوش کی اس بات پر ہمیں بہت فخر ہے" شہید کی بیوہ کا کہنا تھا کہ اپنی بیٹی کو بھی ملک و قوم کی خاطر قربان کرنے کو تیار ہوں۔