پاکستان پیپلز پارٹی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پینتالیسویں برسی کے حوالے سے آج گڑھی خدابخش بھٹو لاڑکانہ میں جلسہ عام منعقد کررہی ہے۔
پیپلز پارٹی کے شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج منعقد ہونے والے عوامی جلسے سے خطاب کریںگے۔