Tuesday, 22 October 2024, 04:06:35 am
 
غزہ ،آبادی کے بڑے حصے کو ہولناک بھوک اور قحط کا سامنا
June 14, 2024

عالمی ادارئہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی آبادی کا بڑا حصہ ہولناک بھوک اور قحط کا سامنا کر رہا ہے۔

ایک بیان میں عالمی ادارئہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس Adhanom Ghebreyesus نے کہا کہ آٹھ ہزار بچوں میں شدید غذائی قلت کی تشخیص کی گئی ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غذا کی ترسیل کی خبروں کے باوجود اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ جنہیں خوراک کی اشد ضرورت ہے انہیں مناسب مقدار میں خوراک مل رہی ہے۔عالمی ادارئہ صحت کے سربراہ نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ سال سات اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں ہسپتالوں پر تقریباً چار سو 80 حملے کئے گئے ہیں۔