وزیراعظم عمران خان نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
ہفتہ کے روز اسلام آباد میں اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے سرکاری اداروں میں بہتری لانے اور کاروبار کو آسان بنانے پرزوردیا۔
انہوں نے برآمدات کو متنوع بنانے اور درآمدات کا متبادل تلاش کرنے پرزوردیا۔
عمران خان نے کہاکہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے معیشت کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے سمیت گیس اور معدنی شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔
وزیراعظم کو بتایاگیا کہ اقتصادی مشاورتی کونسل نے اصلاحات کیلئے چودہ ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی ہے جس کا مقصد اگلے تین سال میں شرح نمو چھ فیصد تک بڑھانا اور سرمایہ کاری 15 فیصد سے بڑھا کر بیس فیصد کرنا ہے ۔